تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ملک بھرمیں کھیل کے 250 میدان بنائےجائیں گے‘

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال سےکرکٹ کانیا ٹیلنٹ سامنےآئےگا ملک بھرمیں کھیل کے 250 میدان بنائےجائیں گے۔

نارووال میں یوم تکبیر پر ٹی ٹین میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کی بحالی خوش آئند ہے عمران خان کےدورمیں مجھ پرنوجوانوں کیلئےکھیل کامیدان بنانے پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سےکرکٹ کانیا ٹیلنٹ سامنےآئےگا ملک کی معیشت کوبھی ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے کرکٹ کی بہتری کیلئےنجم سیٹھی کی خدمات بھی قابل قدرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو نوازشریف نےملک کوایٹمی قوت بنایا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملنےچاہیں ن لیگ کی قیادت میں ملک آگے بڑھےگا، 9مئی کےواقعات قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نےشہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کےغلط زبان استعمال کرنے پر والدین افسوس کرتےہیں۔

Comments

- Advertisement -