جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 14 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، امتیاز شیخ، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر و دیگر رہنما شامل ہیں۔

تفتیش افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ان ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزمان کے خلاف اشتہاری کی  کارروائی بھی شروع کی مگر وہ پیش نہ ہوئے لہٰذا عدالت قانون کے مطابق ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔

- Advertisement -

انسداد دہشتگرد عدالت نے 5 دسمبر کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

متعلقہ: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 10 مقامات کا چالان عدالت میں جمع

اے ٹی سی نے فرخ حبیب، زبیر خان نیازی  کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت، واثق قیوم عباسی، حامد رضا اور امتیاز احمد کے نام بھی شامل تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

جولائی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں میاں اسلم، حماد اظہر، فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور سمیت 22 افراد کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں عظمیٰ خان، علیمہ خان، حسان نیازی، عندلیب عباس، اعظم سواتی بھی شامل تھے۔ رہنماؤں کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں