پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ:پاکستان بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،231 پر ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

گال ٹیسٹ: ٹاپ اورمڈل آرڈر کی ناکامی کے نتیجے میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، آغا سلمان نے مکمل تباہی سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی اور اپنی پہلی اننگزمیں231پرآؤٹ ہوئی۔

ایک بار پھر پاکستان کا ٹاپ اورمڈل آرڈر فلاپ ہوا، آغا سلمان کی نصف سنچری نے پاکستان کو فالوآن سےبچایا، بیٹر نے 62رنزکی اننگزکھیلی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے شائقین کے لیے پی سی بی کا بڑا قدم

پہلےٹیسٹ کےہیروعبداللہ شفیق صفر،کپتان بابر16رنزبناسکے،امام الحق کی اننگز 32 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، فوادعالم اورمحمدرضوان نے24،24رنزاسکورکیے، ٹیل اینڈرز میں یاسرشاہ26 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے5شکارکئے جبکہ جےسوریا نے3وکٹیں لیں، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 147رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

میزبان ٹیم نےپہلی اننگزمیں 378رنز بنائےتھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں