تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے اہم فرمان جاری

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ججوں کی ترقی سے متعلق شاہی فرمان جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپرٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کے شاہی فرمان کے تحت مملکت میں ادارہ احتساب(دیوان المظالم) کے 27 ججوں کی ترقیاں ہوئی ہیں۔

سعودی محکمہ جاتی کونسل اور ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف کا کہنا ہے کہ شاہی فرمان کے ذریعے کئی ججز عدالت کے سربراہی تک ترقی پائے، جبکہ بعض کو سیکریٹری کورٹ اور دیگر سینئر ججز بنا دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر خالد الیوسف نے کہا کہ اس ترقی سے احتساب کے عمل میں کارکردگی بہتر ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ادارہ احتساب کے لیے خادم حرمین شریفین کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اہم فرامین جاری کردئیے

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے مطابق وزارت آباد کاری کو بلدیات میں ضم کرکے نئی وزارت کا نام وزارت بلدیات ودیہی امور وآباد کاری رکھ دیا گیا ہے۔

کابینہ کے ماتحت ماہرین کا شعبہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے فرامین کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -