بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کھیت سے آٹھ سالہ بچے کی لاش برآمد، اہل خانہ غم سے نڈھال

اشتہار

حیرت انگیز

منڈی بہاؤالدین: صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں لاپتہ بچے کی لاش کماد کی فصل(گنے) سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مونگ کے قریب کماد کی فصل سےآٹھ سالہ بچےکی لاش ملی ہے، مقامی زمیندارکا بیٹاگزشتہ روزسے لاپتہ تھا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثے سے شواہد جمع کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کا قتل، بچی کی لاش کے ساتھ ویڈیو وائرل

صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پچھلے ساڑھے تین سال میں ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ سینیٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب سے منسوب اور بچوں کے تحفظ سے متعلق زینب الرٹ بل 2020 کثرت رائے سے منظور کررکھا ہے، زینب الرٹ بل کے تحت بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو سزائے موت سے لے کر عمر قید یا پھر زیادہ سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم سات سال قید کی سزا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں