تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی جلسہ: عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کل ‘امر بالمعروف’ کے تحت عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے، ایسے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون میں عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک تک بھی کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق جلسے کے باعث گارڈن فلائی اوور تا چاند تارا چوک، لوک ورثہ پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اسی طرح راول ڈیم چوک تا فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ٹریفک روات ٹی کراس سےصدر روڈ ،جی ٹی روڈ اور موٹروے جائیگا، عوام پرانے ایئرپورٹ مری روڈ، سیکٹرجی،کشمیرچوک سےمری جاسکتےہیں، اس کے علاوہ ایئرپورٹ ،روات کیلئےنائنتھ ایونیو ،ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں

واضح رہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کل پریڈ گراؤنڈ میں ‘ امر باالمعروف’ کے عنوان کے تحت جلسہ عام کرنے جارہی ہے، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔

عظیم الشان جلسے سے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا خطاب کرینگے، جلسے سے متعلق عوام میں نہایت جوش وجذبہ پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -