منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں 28 سے زائد کمپنیاں موبائل فون بنارہی ہیں، امین الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امین الحق نے کہا ہے کہ 28 سے زائد کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون بنارہی ہیں، ہم نے ڈیجیٹل پاکستان 2050 کا ویژن دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی ویز آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں25 سے 30 ہزار میں بھی اسمارٹ فون دستیاب ہیں، پاکستان میں 28 سے زائد کمپنیاں موبائل فون بنارہی ہیں، ہم نے ڈیجیٹل پاکستان 2050 کا ویژن دیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نےموبائل فون مینوفیکچرنگ کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا، ملک میں25 سے 30 ہزار میں بھی اسمارٹ فون دستیاب ہیں، بچے اور بچیاں اسمارٹ فون کے ذریعے آن لائن روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ گوگل پاکستان میں اسکالر شپس کو 4 سے 5 لاکھ تک لے جانے کا پلان رکھتا ہے، 2023میں کھڑے ہیں، اب ماڈرن ٹیکنالوجی پر توجہ دینی ہے، اےآئی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور گیمنگ وغیرہ پر اب بہت کام ہورہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے 83 نئے پراجیکٹ شروع کیے، آج 19 کروڑ لوگوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو عموماً انڈر اسٹیمیٹ کیا جاتا ہے، کارکردگی کے لحاظ سے ایم کیو ایم سب سے اوپر ہے، میری وزارت میں برآمدات کو 2 ارب ڈالرتک لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں