تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

280 کلومیٹر کا سفر صرف 17 منٹ‌ میں‌ ممکن

سوئس: سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایسی تیز ترین کیپسول ٹرین کا تصور پیش کیا، جو 280 کلومیٹر کا سفر صرف 17 منٹ میں طے کرسکے گی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ماہرین ان دنوں ایک ایسی تیز ترین ٹرین تیار کررہے ہیں، جو ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

زیرزمین چلنی والی یہ کیپسول ٹرین 745 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی گی، اس میں مسافرکیپسول نما ڈبوں (پوڈ) میں بیٹھ کر سفر کریں گے۔

سوئس پوڈ نامی کمپنی نے ہائپرلوپ ٹرانسپورٹ کے لیے اس خیال کو پیش کیا ہے، جس میں کیپسول ٹرین کو زیرزمین چلایا جائے گا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سوئٹزرلینڈ سے زیورخ کا سفر جو ٹرین میں تقریبا ساڑھے تین گھنٹے اور جہاز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے، وہ اس ٹرین میں صرف 17 منٹ میں طے کرنا ممکن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس ٹرین کے بعد شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے کیونکہ جتنے وقت میں یہ ٹرین 7 چکر لگائے گی اُتنی دیر میں 7 ٹرینیں زیورخ پہنچتی ہیں۔ کمپنی اس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے، جس کے لیے 130 فٹ سے زائد رقبے کو تیار کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں