منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

” تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کےآگے ڈھیر ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کی حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور ایوان بالا سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہوگیا، وفاقی وزرا نے کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہونے پر لکھا کہ اپوزیشن کو 31ویں شکست ہوئی ہے، اپوزیشن ہربار صرف دعوے ہی کرتی ہے جبکہ عمران خان ایسالیڈرہےجوپاکستان کےلیےفیصلےکرتاہے۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ شکست نواز شریف کو اور مضبوط کر دے گی ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ جملہ لکھا کہ ” شرم نہ ہو تو موجاں ہی موجاں”۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الحمدللہ ایک اور دن ایک اور کامیابی، عدم اعتمادکا خواب دیکھنے والےایوان میں بھی ناکام، حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں ملکربھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ ہرمحاذپر شکست انکا مقدرہے، یہ قانون سازی میں حکومت کو بلیک میل کرنےکی کوشش کرتےہیں،ان کی وزیراعظم سےاین آر او لینےکی کوششیں ناکام ہوئیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے، ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں