جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

"پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، غریب کےپاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کےپیسے تک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسےہوئےہیں،غریب حاندان بےچارےرل گئےہیں اور ان کے پاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کےپیسےنہیں،نوکری نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیا کہ آپ کے احترام میں عدالت آیا ہوں، میں نے ساڑھے12سال صوبے کی خدمت کی،پنجاب کی خدمت کی،بیرون ملک جانے اور ہوٹل کےاخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

شہباز شریف نے تردید کی کہ انہوں نے آٹھ کروڑ روپے لئے اور کہا کہ اگر میں اتنی کرپشن کروں تو میں کوئی مجنوں ہی ہوں گا میں نے چینی کو بیرون ملک برآمد کرنےکی اجازت دی مگرسبسڈی نہیں دی، جس کے نتیجے میں میرے خاندان کو دو ارب روپےکانقصان پہنچا،ایک صوبےنے سبسڈی دی اس صوبے کانام نہیں لینا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: ”بیرونی مداخلت سے آئی حکومت عوام کیلیے فیصلے نہیں کر سکتی

شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ ایتھنز پردو فیصدڈیوٹی لگائی،اس کے خلاف ہائیکورٹ چلے گئے،اس فیصلےسے میرے خاندان کو آٹھ کروڑکانقصان ہوا،میں نے اس فیصلے پراسٹینڈ لیا، دوسری آنے والی حکومت نے ڈیوٹی ختم کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خاندان کو اربوں کانقصان پہنچاکرکیامیں کروڑوں کرکرپشن کرونگا؟ بیان مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ اب مجھے جانے کی اجازت دے دیں،جس پر عدالت نےشہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں