تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جانئے ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر موجود رنگوں کے اصل حقیقت

دانتوں کو سفید، چمکدار اور مضبوط بنانے کیلئے مارکیٹ میں متعدد قسم کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں،کیا آپ نے کبھی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر لگے رنگوں پر غور کیا ہے؟ شاید نہیں! کیونکہ عموماً لوگ انہیں غیر ضروری سمجھتے ہیں۔

عام طور پر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر چار رنگوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے یعنی لال، نیلا، سبز اور سیاہ، اگر آپ غور کریں تو پتا چلے گا کہ یہ رنگ بلاوجہ نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ میں شامل کارآمد اجزاء کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ٹیوب پر موجود سیاہ رنگ خطرے کی علامت کو ظاہر کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس پیسٹ میں مصنوعی کیمیکلز شامل ہیں۔ لال رنگ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ پیسٹ سیاہ کی نسبت کم خطرناک ہے کیونکہ اس میں مصنوعی کیمیکلز کے ساتھ ساتھ قدرتی اجزاء بھی شامل ہیں۔

نیلا رنگ بتاتا ہے کہ اس پیسٹ میں قدرتی اجزاء کے ساتھ ساتھ ایسے مادّے بھی شامل ہیں جو یا تو دواؤں کی حیثیت رکھتے ہیں یا پھر ان میں دواؤں جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں تاہم اگر ٹوتھ پیسٹ پر سبز رنگ (گرین) نمایاں ہو تو اس کا مطلب یہ مکمل قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے یعنی یہ دانتوں کی صحت کےلیے بہترین ہے۔

Comments

- Advertisement -