اشتہار

ایم کیو ایم کی سفارش پر تعینات 3 ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قوم موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سفارش پر تعینات کیے گئے 3 ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تینوں ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹایا۔ ڈی ایم سی شرقی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل احمد اور ڈیم ایم سی کورنگی ایڈمنسٹریٹر محمد شریف کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد محمد فرقان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔ بلدیاتی الیکشن شیڈول کے اعلان کے نئے افسران نہیں لگائے جا سکتے۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے مختلف اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں، ان افسران کی سیاسی بنیادوں پر تقرری بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں