اشتہار

عمران خان کے خلاف بینرز لگانے کا معاملہ، 3 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگانے کے معاملے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا، تاہم تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگانے کے معاملے پر پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افرادکا تعلق بینرزلگانےوالی ڈیزائننگ کمپنی سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہمرچنٹ ڈیزائننگ کمپنی کوبینرزآویزاں کرنے کا ٹھیکہ دیاگیا ، گرفتار افراد کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : عمران خان کیخلاف بینرز لگانے کی کوشش ناکام، مخالفانہ بینرز نذر آتش کردیئے گئے

یاد رہے راولپنڈی میں عمران خان کیخلاف بینرز لگانے کی کوشش پی ٹی آئی کارکنان نے ناکام بناتے ہوئے مری روڈ پر لگے مخالفانہ بینرز اتار کر نذر آتش کردیئے تھے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج پر پولیس نے پینا فلیکس سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنما حنیف عباسی کیخلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی ماجد حسین نے کہا کہ مخالفین انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج ہر صورت میں ریلی نکالی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں