اشتہار

کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا مسئلہ 3 سال بعد بالآخر حل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کو تین سال بعد بڑی کامیابی مل گئی، کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا مسئلہ آخر کار حل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ کی کوششوں سے جناح اسپتال، قومی ادارہ امراض قلب (NICVD)، اور قومی ادارہ امراض اطفال کراچی (NICH) کا کنٹرول سندھ حکومت کے سپرد کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کراچی کے تینوں بڑے اسپتال صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی، جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی 25 سال کی لیز پر سندھ حکومت کو دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

صوبائی حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی، پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے۔

لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی، سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتیاں کر سکے گی۔

وفاقی کابینہ نے ان اسپتالوں کی سندھ حکومت کو منتقلی کی منظوری دے دی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں