تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

زمان پارک جانیوالی پولیس ٹیم پر حملے کے 3 مقدمات درج

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جانے والی پولیس ٹیم پر حملے کے تین مقدمات پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف درج کرلیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور جانے والی پولیس ٹیم پر حملے کے تین مقدمات پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج کرلیے گئے ہیں۔

انسپکٹر ذوالفقارعلی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں دو مقدمات درج کیے گئے جن میں دہشتگردی، ناجائز اسلحہ، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی سمیت 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 102 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور 76 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں سے 8 رائفلیں، سیکڑوں گولیاں اور پیٹرول بم برآمد کیے گئے۔ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نےعلاقہ غیر سے مشکوک مسلح افراد بلوا رکھے تھے۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تیسرامقدمہ بھی تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ 150 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار پٹرولنگ کیلیے جا رہے تھے کینال روڈ پر 150 نامعلوم افراد نے گاڑی روکی۔ 150 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈوں کے ساتھ ایلیٹ کی گاڑی پر حملہ کیا۔ یہ حملہ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کی ایما پر کیا گیا۔

کارکنوں نے اہلکار سے رائفل، 3 بلٹ پروف جیکٹس، پلاسٹک ہیلمٹ اور موبائل فون بھی چھینا۔

Comments