جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

دادو میں 3 بچے سیلابی پانی میں ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کا سامنا ہے اور ضلع دادو میں تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دادو کی تحصیل میہڑ میں تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری حرکت میں آئے اور تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مرنے والوں میں دو بچیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بچی میہڑ کے قریب سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی۔ دوسری 8 سالہ بچی شاہ پنجو میں اپنے گھر کےقریب سیلابی پانی میں ڈوبی جب کہ میہڑ کے قریب گاؤں رائس کینال میں 9 سالہ بچہ ڈوب کر اپنی جان سے گیا۔

سندھ کے علاقے طوفانی بارش کے بعد سیلاب کی لپیٹ میں

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں