ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

راجیو گاندھی قتل کے 3 ملزمان اپنے وطن سری لنکا لوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راجیو گاندھی قتل کے تین سابق ملزمان کو 3اپریل کو واپس ان کے وطن سری لنکا لوٹا دیا گیا، ملزمان میں مروگن عرف شری ہرن، جئے کمار اور رابرٹ پائس شامل ہیں۔ دوسال قبل رہائی ملنے کے بعد انہیں ایک کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے نومبر 2022میں راجیو گاندھی قتل معاملے کے سات ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا، منگل کی شب انہیں چنئی لایا گیا اور آج صبح کولمبو کے لئے روانہ کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ راجیو گاندھی قتل معاملے کے دیگر ملزمان جنہیں رہائی ملی ہے ان سب کا تعلق بھارت سے ہے، ان کی شناخت پیراریولن، روی چندرن اور نلنی کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی ملزمان نے تقریباً 30 سال کا وقت جیل میں گزارا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے شری پیرمبدور میں انتخابی ریلی کے دوران ایک خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ اس میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ خاتون کی شناخت دھنو کے طور پر ہوئی تھی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران اس معاملے میں متعدد افراد کو ملزم نامزد کیا تھا، جن میں پیراریولن، مروگن، سنتھن، روی چندرن، رابرٹ پائس، جئے کمار اور نلنی شری ہرن شامل تھے۔ 1998 میں ٹاڈا عدالت نے پیراریولن، مروگن، سنتھن اور نلنی کو موت کی سزا سنائی تھی۔

اسرائیل کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

نامزد ملزمان نے بعد میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، 1999 میں سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا۔ 2014 میں اسے تاحیات قید سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں