تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

امریکا میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد کو 30 سال قید بامشقت کی سزا ہوگئی

امریکا میں بہو پر تشدد کرنے پر پاکستانی خاندان کے تین افراد کو تیس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاندان نے بہو کو بارہ سال گھر میں غلام بنا کر رکھا تھا، اس سے گھر کی صفائی اور کھانے بنوانے کے علاوہ بے انتہا جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ بہو کو بارہ سال گھر سے باہر نہیں جانے دیا، ملزمان نے بارہ سال بہو کو گھر والوں سے فون پر بات بھی نہیں کرنے دی، خاتون کو یہ خاندان دو ہزار دو میں پاکستان سے شادی کر کے امریکا لایا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق خاتون کی ساس کو جرم ثابت ہونے پر بارہ سال سال جبکہ دو بھائیوں نعمان چوہدری اور ریحان چوہدری کو پانچ اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو پاکستانی خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -