گزشتہ ماہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اچانک لاپتا ہونے والے تین بھارتی شہریوں کا سراغ مل گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ گزشتہ ماہ ایران میں لاپتا ہونے والے تین بھارتی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ لاپتا شہریوں کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
Three missing Indian citizens freed by Tehran police
Local media in Iran say police have found and released three Indian men who had gone missing in Iran.https://t.co/YAkirkKRHg— Iran in India (@Iran_in_India) June 3, 2025
پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں نے یکم مئی کو آسٹریلیا جاتے ہوئے ایران میں قیام کیا تھا۔ بعد میں انہیں مبینہ طور پر آسٹریلیا میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور لائف ٹائم سفری پابندی کی دھمکی دے دی
ایرانی سفارت خانے نے ایکس پر لکھا کہ لاپتا بھارتی شہریوں کو دارالحکومت تہران کی پولیس نے بازیاب کروا کر رہا کیا ہے۔
29 مئی 2025 کو ایرانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ تین بھارتی شہریوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے جو ایک ماہ قبل تہران میں لاپتا ہوگئے تھے۔
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی پیروی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے محکمے نے متعلقہ عدالتی حکام کے ساتھ مل کر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ تہران میں بھارتی سفارت خانے کو بھی قونصلر امور کے محکمے کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ایران کے عدالتی نظام کے اندر ہونے والی کارروائیوں سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔