سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے سال نو پر تین بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی اور انٹرنیٹ کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2021 میں تین تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان واٹس ایپ کے مطابق آئندہ سال واٹس ایپ ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق پرائیویسی سے متعلق واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔
آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔
واٹس ایپ عہدیدار کا کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی تبدیلیاں رواں سال متوقع تھیں لیکن کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے بعض تبدیلیاں ممکن نہیں ہوسکی تھیں۔