منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

خاتون کی شکایت پر گھر آنے والی پولیس پارٹی کو ملزم نے مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کینٹکی: امریکا میں گھریلو تشدد کی شکایت پر گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کینٹکی کی کاؤنٹی فلائیڈ کے علاقے ایلن میں پیش آیا ہے، جہاں 49 سالہ شخص لینس اسٹورز نے عدالتی حکم پر وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کیلئے آنے والی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ پولیس ڈپارٹمنٹ کا تربیت یافتہ کتا مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا، تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کہا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی ایک خاتون کی جانب سے دی گئی گھریلو تشدد کے درخواست پر کارروائی کیلئے پہنچی تھی۔

ملزم پر دو پولیس آفیسرز کو قتل، پانچ اہلکاروں اور ایک شہری کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے اور ایک جانور پر بہیمانہ تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں