اشتہار

ڈی آئی خان: فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک؛ 3 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھوٹی کے علاقے میں دہشتگرد چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے سگو کے علاقے میں روک لیا۔

سگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین شر پسند مارے گئے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد

اس دوران پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے جن میں حوالدار محمد اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کچھ روز قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آوران میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 شر پسند مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، دہشتگرد تربت، آوران اور گردونواح میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں