تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فورسز کا کیچ میں کلیئرنس آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کا کیچ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے دوران مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پنجگور واقعے کے تناظر میں بلگتر میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے جن کی شناخت سمیرعرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگرعلاقوں میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام ، 13 دہشت گرد ہلاک، ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید

دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانوں سےاسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ ایک افسرسمیت 7 اہلکارشہید ہوئے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

Comments

- Advertisement -