جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جنہم واصل کردیا، پاک فوج کے دو جوان بھی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کے پی کے ضلع ٹانک میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے، شہدا میں نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمےکےلئےپرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں