تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تین سالہ بچہ کورونا وائرس کا شکار

نئی دلی: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں مرد و خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے وہیں اس مہلک وبا نے کم عمر بچوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

بھارت میں 3 سالہ بچے کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، جنوبی ریاست کیریلا کے 3 سالہ بچے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

متاثرہ بچے کی ٹریول ہسٹری موجود ہے جو کہ اٹلی کا سفر کر چکا ہے، 7 مارچ کو بچہ اپنے والدین کے ہمراہ اٹلی سے بھارت پہنچا تھا۔

بچے کی تھرمل اسکیننگ کی گئی تو اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

بچے کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔

بڑی عمر کے مقابلے میں بچے کوروناوائرس سے کم متاثر ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد میں بچوں کی شرح معمولی ہے۔

بھارت میں اب تک 41 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، حال ہی میں ایران سے وطن لوٹنے والی 63 سالہ خاتون میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -