تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز اور شان مسعود کی تنزلی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ دو ہزار بائیس ۔ تئیس کا اعلان کردیا ہے، کاؤنٹی لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو ڈی کٹیگری میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راول پنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بتایا کہ ریڈ اور وائٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔

کپتان بابر اعظم سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اوروائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے، 10 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ ملا جب کہ 11 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔

چیف سیلکٹر نے بتایا کہ فہرست میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریزمیں شامل ہیں، حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ ہیں، امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری دی گئی ہے۔

اظہرعلی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل کئے گئےہیں اسی طرح عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں، فخر زمان اور شاداب خان وائٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد، آفریدی،شعیب ملک اور سیمی مینٹورز مقرر

ریڈ بال کی ڈی کٹیگری میں عابد علی، سابق کپتان سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں، واضح رہے کہ شان مسعود نے کاؤنٹی لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

آصف علی،حیدرعلی،خوشدل شاہ،محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں، علی عثمان،حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئےہیں۔

سرفراز احمد سے متعلق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں محمد رضوان اور سرفراز بہترین وکٹ کیپر ہیں، ان کے علاوہ کوئی اور وکٹ کیپر اس طرز کی کرکٹ میں موجود نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -