اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عرب اتحادی فوج کی بمباری، 30 حوثی باغی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: یمن کی حجتہ گورنر میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 30 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کشر ڈائریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوجیوں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں 30 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یمن کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کشر میں المندلہ کے مقام پر حوثی باغیوں کو اسلحہ تقسیم کیا جارہا تھا کہ اس دوران عرب اتحادی فورسز نے بمباری شروع کردی، بمباری کے دوران اسلحہ سے لدی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: یمن: حوثی باغیوں اور فورسز کے درمیان چھڑپیں، 29 افراد ہلاک

واضح رہے گزشتہ روز اسی علاقے میں اتحادی فوج نے حوثیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ فروری کے اوائل سے اب تک حجتہ میں حجور قبائل اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق تين سال سے زائد عرصے سے جاری يمنی جنگ ميں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں، فریقین کے درمیان مذاکرات بھی کسی کام نہ آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں