تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

30 منٹ کی ورزش، سلیبریٹی ٹرینر نے صحت مند زندگی گزارنے کا گُر سکھا دیا

بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو ورزش کی ٹریننگ دینے والے ونود چنا نے صحت مند زندگی گرازنے کے لیے اہم اصول بتائے جن پر عمل کرنے سے ذہنی سکون بھی ملے گا۔

سلیبریٹی ٹرینر ونود چنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ذاتی زندگی میں اپنائی جانے والی اہم باتیں بنائیں۔ ان کا ماننا ہے کہ میری باتوں پر عمل کرکے آپ ذہنی سکون کے ساتھ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

بھارتی اداکار جان ابراہم اور شلپا شیٹھی سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں کو ٹرین کرنے والے ٹرینر کا کہنا ہے کہ صحت طرز زندگی اپنانا آسان نہیں ہوتا، اس کے لیے محنت درکار ہوتی ہے، پابندی سے ورزش کے لیے یا صحت مند کھانا پکانے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ان کا صلہ بہت شاندار ہوتا ہے۔

ونود چنا نے صحت مند زندگی گزارنے کیلئے مندرجہ ذیل اصول وضع کیے ہیں

ہمیں ایک ہفتے میں ہر روز کوشش کرنی چاہیے کہ 30 منٹ تک چلیں پھریں، ایسا کسی صورت بھی ہوسکتا ہے جیسے آپ چہل قدمی کرلیں، کھیلیں، کھانا پکانے کے دوران گھومیں اور ڈانس وغیرہ سے بھی یہ شرط پوری ہوسکتی ہے، اپنی روزمرہ کی زندگی میں گوشت کے بجائے سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

روزانہ گہری سانسیں لیں اور مراقبہ کریں جو ذہنی صحت کے لیے بہت معاون ہوگا۔

ذہن پر زیادہ زور نہیں دینا چاہیے جو وزن کم کرنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور چاک وچوبند رہنے میں بھی پریشانی پیش آتی ہے، خود کو اس قابل بنائیں کہ چیلنجز سے نمٹ سکیں۔

زندگی میں ایسے کام کریں جس سے آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہو۔

ٹرینر کے مطابق دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کے لیے وقت نکالیں، ٹھیک سے سویا کریں، تھکے رہنے سے موڈ خراب رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -