جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں شر پسند مارے گئے، علاقے میں پائے جانے والے خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں 30 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

15 فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 کوارج مارے گئے تھے جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے تھے جن میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے، ہلاک شر پسند قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی گئی جہاں 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں