اشتہار

عدم اعتماد تحریک: مفرور رکن قومی اسمبلی جام کریم سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اتحادیوں کو رام کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم قتل کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی تاحال پاکستان نہیں پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم آج بھی دبئی سے اسلام آباد نہیں پہنچے، جام عبدالکریم نےغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچنا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این آئی ایل میں پی پی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام شامل ہے، امیگریشن عملہ مسلسل واچ لسٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم کو پاکستان داخلے پر حراست میں لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘‘رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں ڈالا جائے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی جاچکی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنے نمبرز گیم پورے کرنے کے لئے مفرور ایم این اے کو وطن واپس پہنچنے اور قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کررکھی ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد رکن قومی اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ سے قبل از ضمانت گرفتاری حاصل کررکھے ہیں تاہم وزارت داخلہ کی سفارش پر جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں