جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گھریلو جھگڑے کا خوفناک انجام، ماں نے اپنے 3 بچوں ذبح کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گھریلو جھگڑوں سے تنگ عظیم ہستی’ ماں ‘ نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا گھر ویران کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں ماں نے مبینہ طورپر تین بچوں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، واقعے پر نفری کو بھیج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق اندوہناک واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر پیش آیا جس پر خاتون نے عاجز آکر اپنے لخت جگر پر چھریاں چلادی، اپنی ہی ہاتھوں سے اپنی ننھے پھولوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خاتون نے بھی خودکشی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:  سفاک بیٹے نے ماں کو بےدردی سے قتل کر دیا

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خاتون زخمی حالت میں ملی جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سات سالہ ایان، چار سالہ مسکان اور تین سالہ نور شامل ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، علاقے میں قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کی بڑی تعداد متاثرہ مقام پر جاپہنچی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں