اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

سندھ میں آج سب سے زیادہ 320 کیسز رپورٹ ، تعداد 3373 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج سب سےزیادہ  کورونا کیسزسامنےآئےہیں ، 320نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد3ہزار373ہوگئی جبکہ اموات کی کل تعداد69ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں زیادہ تعداد کراچی کی ہے، پریشانی کی بات ہے ،لاک ڈائون کی چھتری کوہر صورت سنبھالنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج 320 نئے کیسز آئے ہیں، ملک میں 10ہزار کیسز ہو گئے، آج کل مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے،320 کیسز میں 12 کیسز تبلیغی جماعت کے ہیں، باقی 308 کیس مقامی منتقلی کے ہیں۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ مقامی منتقلی کاتناسب 15.2 فیصد ہوگیاہے ، ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوگی، آج مزید 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی جنوبی میں 79 کیسز کے اضافے سےتعداد 578 ہوگئی، کراچی شرقی میں 468 کیسز ہیں، جس میں 20 تبلیغی جماعت کےہیں، جبکہ شرقی میں نئے 42 کیس سامنے آئے اور جس کے بعد مقامی منتقلی کے448 کیس ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی غربی میں 259 کیس ہیں ، جس میں سے ایک تبلیغی جماعت کا ہے، غربی میں آج 48 کیسزآنے کے بعد مقامی منتقلی کے258 کیسز ہوگئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورنگی میں آج 16 نئےکیسزآنےکےبعدمریضوں کی تعداد 179 ہوگئی جبکہ ملیر میں155 کیسز میں سے8 تبلیغی جماعت کے ہیں ،آج ملیر میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد147 ہوگئی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں 229 کیسز میں 158 تبلیغی جماعت کے ہیں، آج 19 نئےکیس آنے کےبعد حیدرآباد میں مقامی منتقلی کے 71 کیسز ہوگئے جبکہ ، لاڑکانہ میں 65 کیسز میں 42 زائرین ہیں اور مقامی منتقلی کے 23 کیسز ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسی طرح سکھر میں 347 کیسز میں زائرین کی تعداد237 ہے اور تبلیغی جماعت کے 76 کیس ہیں، سکھرمیں بھی مقامی منتقلی کے کیس 7ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی گنجان آبادیوں میں مقامی منتقلی کے کیس بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کی صورت میں بھی عوام کو چھتری اٹھائے رکھنی ہوگی ، چھتری کے بغیر بارش میں باہر نکلنے سے طرح بھیگ جاتے ہیں ، اسی طرح گھروں میں رہتے ہوئے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا عوام سےالتجاکروں گا کہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں، احتیاط میں ہماری اپنی، ہمارے پیاروں اور شہریوں کی زندگی ہے، عوام کی احتیاط ملک کو اس مرض سے نجات دلائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں