تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کاانکشاف

کراچی : شہر قائد میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کاانکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار اور افسران منشیات فروش بن گئے ، کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس سرپرستی میں چلائے جانے کے انکشاف کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی سندھ کو ارسال کردی، فہرست میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں 100سےزائدافسران و اہلکاروں ملوث ہیں، افسران اوراہلکارآنکھیں بند کرنےکےعوض بھاری رقم لیاکرتےتھے، ہیروئن،افیون،آئس سب پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیاجاتا ہے۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ منشیات فروشی کا پولیس کو بھتہ دیاجاتاتھا، سٹی میں 42،کورنگی میں15 اڈوں ، ایسٹ میں20، ملیرمیں4 ،سینٹرل میں 169اڈوں سے بھتہ لیا جاتاہے جبکہ جنوبی میں28،ویسٹ میں منشیات کے87اڈے چلوانے کیلئے بھتہ لیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں100سےزائدافسران،اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس کے بعد ملیرمیں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2اےایس آئی،ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 8 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -