تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس کا یوکرین میں ٹرین پر راکٹوں سے حملہ، 39 افراد ہلاک

کیف: مشرقی یوکرین میں روس نے چلتی ٹرین پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے شہر کرامارسک میں چلتی ٹرین پر روسی راکٹ حملے میں 39 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹرین کے ذریعے ملک کے محفوظ حصوں کی طرف نکلنے کی کوشش کررہے تھے کہ روسی فوج نے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Five children among 50 killed in Ukraine train station attack - Archyde

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں روسی طیاروں نے گزشتہ روز ریلوے لائن پربمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں سے بھری 3 ٹرینوں کوروک لیا گیا تھا۔

Russia-Ukraine live updates: Five children among 50 dead in Russian attack  on busy train station - The Globe and Mail

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی تھی۔

قرارداد کے حق میں 93 اور مخالفت میں 24 ووٹ دیے گئے جبکہ 58 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ووٹنگ میں چین اور ایران نے امریکی تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا جبکہ بھارت اور پاکستان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ امریکا نے یوکرین حملے کو جواز روس کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -