ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقہ اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا معرکہ کس کے نام ہوگا؟ آج ہونے والے میچ فیصلہ کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز 1،ایک سے برابر ہے۔

گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور سیریز برابر کردی، قذافی اسٹیڈیم میں پروٹیز نے دورہ پاکستان میں پہلی فتح حاصل کی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور وین بجوین نے 42، 42 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان ہینرک کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں