تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

سعودی عرب میں اندوہناک ٹریفک حادثہ، ماں اور چار بچے جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے صوبے النوایریا میں اندوہناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ماں اور چار بجے جاں بحق ہوگئے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ایک گھرانہ ہفتہ وار چھٹیاں منانے کے لیے سعودی عرب کے مشرقی صوبے النوایریا جارہا تھا کہ سڑک پر اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

اماراتی خاندان دو الگ الگ گاڑیوں میں سوار تھا جن میں سے ایک اُن کا بیٹا اور دوسری والد چلا رہے تھے۔ والد کے ساتھ گاڑی میں دو بھائی اور تین بہنیں جبکہ دوسری میں ماں اور بیٹا بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: سعودی طالبہ کے ہاں پرچہ دینے کے فوراً بعد بچے کی پیدائش

اہل خانہ کے مطابق واقعہ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر طے کررہی تھیں کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سامنے آگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

بیٹا جو گاڑی چلا رہا تھا پہلے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرایا اور پھر دوسری گاڑی اس سے ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں ماں، دو (15 اور تین سالہ) بیٹے جبکہ 22، 8 اور 18 سالہ تین بیٹیاں اور والد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ماں، دو بیٹے اور دو بیٹیاں جانبر نہ ہوسکے جبکہ بیٹا، ایک بیٹی اور والد کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی شہری کا سر قلم

مقتولین کا نماز جنازہ النوایریا صوبے میں منگل کے روز ادا کیا گیا جس کے بعد اُن کا جسد خاکی خاندان کے دیگر افراد کے حوالے کیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -