اشتہار

سیلابی صورت حال، سکھر بیراج پر4 لاشیں آکر پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

 ملک میں جاری مون سون بارشوں کے باعث سکھر بیراج میں نامعلوم لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث سکھر بیراج میں پانی کی آمدورفت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم خوفناک پہلو یہ ہے کہ ان سیلابی ریلوں میں نامعلوم لاشیں بھی آنے لگیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج کے مختلف دروازوں پر اس وقت چار نامعلوم لاشیں آکر پھنس چکی ہیں، دو لاشیں گیٹ نمبر چالیس، ایک گیٹ نمبر اکتالیس اور ایک گیٹ نمبر پر ساٹھ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی گھنٹوں سےسکھربیراج کےدروازوں میں پھنسی ہوئی ہیں،  لاشیں پرانی اور زیادہ دیر پانی میں رہنے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کے بعد سکھر بیراج کے مقام پر بھی بہاؤ اور سطح آب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 آج کل ملک میں مون سون بارشوں کا شدید ترین سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں سیلابی صورت حال دیکھی جارہی ہے۔

سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کے بہہ جانے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں تاہم سیلابی ریلوں کے باعث بہہ جانے والے افراد کی زندگی سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

صرف این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں