اشتہار

کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مون سون بارشوں سے کراچی کے 80 فیصد سے زائد مقامات بارش سے متاثر ہوئے اور اہم سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ، شہر کے 80 فیصد سے زائد مقامات بارش سے متاثر ہوئے۔

اسکیم 33 کا بڑا حصہ زیرآب آگیا اور لنک سڑکیں مکمل ڈوب گئیں جبکہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے سڑک پرشگاف پرنا کیا جاسکا۔

- Advertisement -

کراچی کی 150سے زائد اہم سڑکیں بارشوں سے متاثر ہوئیں ، کورنگی ندی روڈ اور کازوےروڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہے ، جس کے باعث جام صادق پل کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے۔

کراچی میں ٹیپوسلطان سنگل روڈ پر بھی مرمتی کام جاری ہے جبکہ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

حسن اسکوائر سےجیل روڈ ترقیاتی کام کےباعث بند ہے ۔ لکی اسٹار،اردو بازار،اسٹیڈیم روڈ ، زیب النسااسٹریٹ عبداللہ ہارون روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔

بارش سے پی آئی بی، جہانگیر روڈ، عزیز آباد، ناگن چورنگی سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ ملیرندی پل پرکھڑا پانی ٹریفک کی روانی متاثر کرنے لگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں