منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کاروبار میں نقصان پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کاروبار میں مالی نقصان ہونے پر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے خاندان کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

خودکشی کرنے والوں کی شناخت 59 سالہ دیپک پڈانک تھوتے، 45 سالہ اندو دیپک تھوتے، 24 سالہ رشیکیش تھوتے اور 16 سالہ سمیکشا تھوتے کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندان کی منی ڈاٹ کام نامی ایک کمپنی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے لیکن اصل وجہ طبی معائنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں