اشتہار

دریائے سندھ اٹک میں 4 لڑکیاں ڈوب گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 4 نوجوان لڑکیاں ڈوب گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدھ کو پیش آیا جہاں تفریح کے غرض سے آنے والی 4 لڑکیاں دریا کے تیز پانی میں بہہ گئیں۔

چاروں لڑکیاں فیملی کیساتھ پکنگ منانےدریا پر گئی تھیں۔ ڈوبنے والی چاروں لڑکیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم رضاکاروں کو اب تک کسی کا سراغ نہیں مل سکا۔

- Advertisement -

ڈوبنے والی لڑکیوں میں رانیہ، ہادیہ، سلمیٰ اور صاحبہ شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے بھی حصے لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی دریا میں 2 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن کی لاشیں غوطہ خوروں نے نکال لی تھیں۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں