جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کیلئے 4 رکنی بینچ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کیلئے 4 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب، کے پی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے 4 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے 4رکنی بنچ تشکیل دیا ، اور باقاعدہ کاز لسٹ جاری کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ یہ بینچ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختراورجسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔

گذشتہ روز پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے مزید سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

جسٹس امین الدین نے کہا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اس کیس کو سننے سے معذرت کرتا ہوں میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے بعد بینچ کا حصہ نہیں رہناچاہتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات کو ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ گزشتہ تین روز سے سماعت کر رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں