تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عجمان: جیولری شاپ میں ڈکیتی، 4 افریقی ملزمان گرفتار

عجمان : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سی ٹی ڈی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں لوٹ مار کرنے والے افریقی گروہ کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 4 رکنی افریقی گروہ نے چاقو کے زور پر جیولری شاپ میں لوٹ مار کی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عجمان پولیس کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کو خبر موصول ہوئی تھی کہ جیولری شاپ میں چند افراد مالک کو ڈرا دھمکا کر ڈکیتی کی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چاروں افریقی ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا لیکن وہ ریاست عجمان سے راس الخیمہ فرار ہوگئے تھے جس کے بعد عجمان پولیس نے راس الخیمہ کی پولیس کے تعاون سے مذکورہ ملزمان کے گھر چھاپہ مار کارروائی کی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا تھا۔


عجمان: مسجد میں چوری، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام


متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس نے مسجد میں نصب چندے کے باکس سے رقم چوری کرنے والا مبینہ ملزم تاحال فرار ہے، پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اماراتی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کی ہیلپ لائن پر فجر کی نماز سے قبل مسجد میں چوری کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر اہلکاروں کو الرٹ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔

اماراتی ریاست عجمان کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس تمام جرائم کی روک تھام کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے لیکن ایسے جرائم جس سے مساجد کا تقدس و حرمت پامال ہو اس کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -