جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

مرید کے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: مرید کے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کی اسپتال منتقلی کے دوران ساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال لے جارہے تھے، ساتھیوں کی فائرنگ سے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس وین پرفائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ڈاکوؤں نے کچھ دیرقبل مزاحمت پر تاجر کو زخمی کیا تھا، ڈاکو تاجر کو زخمی کر کے 12 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے، ہلاک ڈاکوؤں سے چھینی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں