جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

3 گیندوں پر 4 وکٹیں، یہ منفرد کارنامہ پاکستان کے میدان پر ہوا!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی قومی ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہے تاہم پریذیڈنٹ کپ میں ایک منفرد کارنامہ انجام پایا ہے۔

پنڈی میں پریڈیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔

پنڈی میں پریذیڈنٹ ٹرافی کا فائنل پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس کے پہلے روز اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے تین گیندوں پر چار وکٹیں کھو دیں۔

ہوا کچھ یوں کہ پی ٹی وی کے شہزاد نے اننگ کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر پہلے عمر امین اور اس کے فوری بعد فواد عالم کو آؤٹ کر دیا۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا منفرد کارنامہ

فواد عالم کے بعد کھیلنے کے لیے سعود شکیل نے میدان میں آنا تھا تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب امپائر نے سعود شکیل کو میدان میں مقررہ وقت سے تاخیر سے آنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا۔

سعود شکیل کے ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد عرفان نیازی کھیلنے کے لیے آئے تو شہزاد نے اپنے اوور کی پانچویں گیند میں انہیں بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یوں تین قانونی گیندوں پر چار کھلاڑی پویلین لوٹے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں