منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک بھارت میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، دہلی کے پانڈو نگر کے علاقے میں 4 سالہ بچی کو ٹیچر نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیوشن سینٹر میں ٹیچر نے بچی کو اکیلا پاکر اس کا جنسی استحصال کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد مشتعل افراد نے ملزم کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان چھین کر ہولیکا دہن کے لیے جمع کی گئی لکڑی میں ڈال دیا۔

- Advertisement -

معاملے زیادہ بگڑنے پر مشرقی ضلع کے ڈی سی پی اپوروا گپتا بھی وہاں پہنچے اور لوگوں کو سمجھا کر ہنگامہ کو ختم کیا۔

ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام دیر گئے لال بہادر شاستری اسپتال میں 4 سالہ بچی کو داخل کرانے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم ہسپتال پہنچی۔ جہاں بچی کی والدہ کا بیان لیا گیا۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی اس کے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھنے جاتی ہے۔ جب وہ ٹیوشن سے واپس آئی تو اس نے بتایا کہ اس کے ٹیچر نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔

موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

پولیس کے مطابق شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم ٹیچر کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ لڑکی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ بہتر علاج کے لیے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں