تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موصل آپریشن : اجتماعی قبرسے40افراد کی لاشیں برآمد

بغداد:عراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب اجتماعی قبرسے 40افراد کی لاشیں برآمد کرلیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز کا کہناہے کہ آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے درجنوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں داعش کے جنگجوؤں نے قتل کر کےدفن کردیاتھا۔

عراقی فورسز کے مطابق اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے،جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں،جب اس جگہ پر کھدائی کی گئی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔

عراقی سیکورٹی حکام کا کہناہےکہ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔

عراقی فوج کے عہدیدار یحییٰ جمعہ نے بتایاکہ اجتماعی قبر سےبرآمد ہونے والی بیشتر لاشیں عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنہیں اجتماعی طور پر داعش کےجنگجوؤں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعددفنادیاتھا۔

مزید پڑھیں:موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب حمام العلیل سے دواجتماعی قبروں سے 300افراد کی لاشیں برآمد کی تھیں۔

مزید پڑھیں:موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

اس سے قبل8نومبرکوداعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ موصل میں عراقی فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشن میں اب تک 450افراد کی اجتماعی قبروں سے لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -