کراچی: ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 42 کروڑ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15 ارب 51 کروڑ ڈالرہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل
اسی طرح ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 44 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے کل ذخائر کا حجم 8 ارب35کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران کمرشل بینکوں کےذخائر میں ایک کروڑ50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔اس کمی کے باعث کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 7 ارب 16کروڑہوگئی ہے۔