تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، صوابی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چترال، غذر، گلگت، جگلوٹ، بونجی، ڈوئیاں اور مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 108 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ،مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن ، بٹگرام، مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا بارڈر تھا۔

Comments

- Advertisement -