جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

گھٹنوں کے درد سے نجات کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

گھنٹوں کا درد عام لیکن تکلیف دہ بیماری جو زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کو اپنے شکنجے میں جکڑتی ہے لیکن 5 انتہائی آسان گھریلو ٹوٹکے اس مرض کے خلاف موثر ہیں۔

گھنٹوں کا درج آج کل عام بیماری بن چکا ہے کچھ دہائی قبل تک یہ صرف عمر رسیدہ افراد کا مرض مانا جاتا تھا لیکن خوراک اور طرز زندگی میں بے اعتدالی کے باعث اب نوجوان اور کم عمر لوگ بھی اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ مردوں سے زیادہ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق آج کل خوراک میں کیلشیئم اور دیگر غذائی اجزا کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ کمزور پڑنے لگتے ہیں جو گھنٹوں کے درد کا باعث بنتے ہیں جس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ انتہائی اذیت ناک ہو جاتے ہیں اور متاثرہ افراد کے لیے چلنا پھرنا بھی محال ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

تاہم کچھ ایسے گھریلو آسان ٹوٹکے ہیں جن کے ذریعے گھٹنوں کے درد سے کافی حد تک آرام آ جاتا ہے۔ اگر درد کی نوعیت ہلکی ہو تو مرض کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔

ان گھریلو ٹوٹکوں میں سب سے معروف اور پر اثر طریقہ سکائی ہے جو صدیوں سے رائج ہے۔ درد والی جگہ پر کسی ٹھنڈی چیز سے سکائی کرنے سے خون کی روانی کم ہو جاتی ہے جس سے سوجن اور درد کی شدت کم ہو جاتی ہے۔

سکائی کا طریقہ:

ایک مٹھی برف کے کیوب لے کر انہیں ایک پتلے تولیے میں لپیٹ لیں اور درد والی جگہ پر 10 سے 20 منٹ تک سکائی کریں۔ اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔

لیموں:

ایک سے دو لیموں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر انہیں ایک ململ کے کپڑے میں باندھ لیں۔ اب اس کو تل کے گرم تیل میں تھوڑی دیر بھگو دیں اور اس کے بعد گھٹنوں پر رکھ کر 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔

اس کے علاوہ روزانہ صبح نہار منہ گرم پانی میں لیموں کا عرق ڈال کر پینا گھٹنوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

ہلدی:

ایک چھوٹا چمچ پسا ہوا ادرک اور ایک چھوٹا چمچ ہلدی ایک کپ پانی میں ڈال کر 10منٹ کے لیے ابالیں ۔اسے چھان کر تھوڑا سا شہد شامل کریں۔ اس سیال کو دن میں دو بار استعمال کریں ۔

گھنٹوں کا درد دور کرنے کے لیے ایک چھوٹا چمچہ ہلدی اور تھوڑا سا شہد گرم دودھ میں ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

 

ادرک:

ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اسے ایک کپ پانی میں 10 منٹ کے لیے ابال لیں پھر اس کو چھان کر اس میں تھوڑا سا شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر پی لیں۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین بار پینا گھٹنوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔

اس کے علاوہ ادرک کے تیل سے گھٹنوں کی مالش بھی درد دور کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔

سرکہ:

دو کپ پانی میں دو چھوٹے چمچ سرکہ شامل کر لیں۔ اب اس سیال کو دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پئیں۔ یہ جادوئی تاثیر والا ٹانک روزانہ استعمال کرنے سے گھٹنوں میں درد میں کمی واقع ہو جائے گی ۔

2اس کے علاوہ گرم پانی کے ٹب میں ایک سے دو کپ سرکے کے شامل کرکے اس میں 30منٹ کے لیے گھٹنوں کو بھگونے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔

زیتون کے تیل کو سرکے کے ساتھ ہم وزن ملا کر اس کا گھٹنوں پر مساج کرنا مفید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں