پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پولیو مہم، پہلے روز 50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، مہم کے پہلے روز50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، جبکہ دوسرے روز بھی پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے پہلے روز لاہور میں سب سے زیادہ 478000بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ فیصل آباد میں 396000 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے دیے گئے۔ انسدادپولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ باقی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا گیا ہے، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیو مہم میں 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان انسدادپولیو پروگرام کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں